• مین اُدووال روڈ، اُدووال کلاں، گجرات، پنجاب، پاکستان
  • پیر تا ہفتہ 8:00 - 5:00
ہمیں فالو کریں:

ہاسٹل

ہاسٹل:

ادارے میں دور دراز کے علاقوں سے طالبات زیرتعلیم ہیں ،جن کی رہائش کے لئے ہاسٹل کا بہترین انتظام ہے۔ تمام سہولیات زندگی کا بہترین معیار قائم کیا گیا ہے۔ قیام وطعام اوران کے متعلقات کے قطعاً چارجز وصول نہیں کئے جاتے ۔اس کے باوجود حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے کی تیاری اور اہتمام کیا جا تا ہے ۔ نیز ہاسٹل کے ماحول کی تمام فضاہر وقت شریعتِ مطہرہ کی خوشبوؤں سے معطر رہتی ہے ۔ کھانا پکانا طالبات کو سکھا یا جا تا ہے ۔ کھانے کی تیاری سے تکمیل تک اور پھر کھانا کھلانے کے دوران بھی تمام عملہ ذکرودرودشریف پڑھنے میں مشغول رہتا ہے ۔ اس طرح نہ صرف طالبات کو جسم وزبان مصروف عبادت کرنے کی عات پڑتی ہے ۔ دوران کام شورو غل پر بھی کنٹرول رہتا ہے نیز تکمیل تعلیم تک طالبات میں خانہ داری کے حوالے سے خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے ۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت پر قر آن وسنت کی روشنی میں لیکچر بھی دیے جاتے ہیں اورعملی طور پر اہتمام بھی کرایا جا تا ہے ۔ نیز ہر کام کو صفائی ستھرائی کے شرعی تقاضوں کے مطابق سر انجام دینے کی ایک طرف تو عادت ڈالی جاتی ہے، دوسری طرف ان تمام امور کی چیکنگ بھی ریگولر کی جاتی ہے ۔

:روحانی تربیت

طالبات کو تعلیمات واحکام شرعیہ کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ بتدریج اصلاح باطن کی بھی تربیت دی جاتی ہے ۔ جس کا آغازنقشبند یہ سلسلہ کے اسباق سے کرایا جا تا ہے ۔ باطنی ستھرائی اور تزکیہ نفس کی تربیت کا بالخصوص اہتمام دلوں کو اخلاص اور نور سے معمور کر تا ہے تا کہ استقامت فی الدین اورعمل پیہم  ان کی فطرت بن جاۓ ۔بعض کتب تصوف کو نصاب میں بھی اسی غرض سے شامل کیا گیا ہے جن کا درس بھی دیا جا تا ہے اور طالبات کو خو دمطالعہ کر نے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے ۔ ذکر وفکر کی محافل کا با قاعدہ اہتمام کر نے کے علاوہ نماز تہجد ،شب بیداری نفلی نماز میں اورنفلی روزوں کا اہتمام بھی کرایا جا تا ہے اورخودکرنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے ۔ مثلا شب برأت اور شب قدر میں وسیع پیا نے پر شب بیداری کا اہتمام کیا جا تا ہے جن میں دور دراز اور قرب و جوار سے سینکڑوں خواتین شرکت کرتی ہیں ۔ علاوہ از رمضان المبارک کی تمام طاق راتوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جا تا ہے ۔ان راتوں کے اختتام پرسحری کا انتظام ،تمام شریکات محفل کے لئے کیا جا تا ہے ۔ علاوہ ازیں ایام بیضں یعنی ہر اسلامی ماہ کی 13,14,15 تاریخ اور شوال کے چھ روزے، 9اور 10 محرم کے روزے رکھنا اور بالاہتمام طالبات کوان کی فضیلت واہمیت سے آشنا کر نا بھی اس تربیت میں شامل ہوتا ہے ۔ راتوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جا تا ہے ۔ان راتوں کے اختام پرسحری کا انتظام ،تمام شریکات محفل کے لئے کیا جا تا ہے ۔

ھاسٹلائز طالبات کیلئے طریقہ، ملاقات

طالبات کے والد ین /سر پرست سے ملاقات کیلئے اتوار کا دن مقرر ہوگا ۔ ملاقات کا وقت صبح 9 بجے سے نماز مغرب تک ہوگا ۔ نماز مغرب کے بعد اور اتوار کے علاوہ کسی اور دن طالبات سے ملاقات نہ ہو سکے گی ۔ اگر اتوار کو وقت پر ملاقات کے لئے طالبہ کے سر پرست تشریف نہ لائیں تو آئندہ اتوار کو آجا ئیں ،  دورانِ ہفتہ بغیر اشد ضرورت کے آ کر پریشان نہ کر یں اور نہ ہی کسی بھی دن بعد از مغرب گیٹ کھلوانے کا اصرار کر یں ۔

 ہر طالبہ سے ملاقات کا دورانیہ 20 سے 30 منٹ ہوگا ، وقت کا خیال رکھنا طالبہ اور سر پرست دونوں کی ذمہ داری ہوگی ، تا کہ ہر طالبہ کومناسب وقت دیا جا سکے۔ ملاقات کے لئے جامعہ کی طرف سے جاری شدہ کارڈ ہمراہ لے کر آئیں ۔ اس کے بغیر ملاقات ممکن نہیں ہوگی ۔ کارڈ بھول جانے کی صورت میں ملاقات پر اصرار نہ کر یں خود پابندی کا خیال رکھیں ۔

سر پرست حضرات دوران ملاقات ادارے میں سگریٹ نوشی سے گر یز کر یں ۔ خواتین انتہائی مجبوری کے علاوہ چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں .

قواعد و ضوابط

ضروری ہے کہ سر پرست بننے والے لوگ طالبہ کے محرم ہوں ، نا محرم شخص سر پرست نہ ہوگا ، نیز ان اشخاص کے علاوہ کوئی اورشخص طالبہ سے ملاقات کرنے یا چھٹی پر ساتھ لے جانے کا مجاز نہ ہو گا۔

ملاقات کے لئے ادارہ اپنا کارڈ جاری کرے گا جو سر پرست کے پاس ہوگا۔ ملاقات کے لئے کارڈ دفتر میں پیش کیا جائے گا ،کارڈ کے بغیر محرم شخص بھی ملاقات کا مجاز نہ ہوگا  خواتین بھی اس قانون کی پابند ہوں گی ۔ اگر غلطی سے کارڈ گھر بھول جائیں تو مقر رہ عملے سے فضول بحث کی اجازت نہ ہوگی یہ تمام احتیاطی تدابیر آپ کی عزت اور  آپکی  بچی کی حفاظت کے لئے اختیار کی گئی ہیں لہذا ان کی پاسداری کرتے ہوئے ادارے سے بھر پور تعاون فرمائیں ۔

 اگر آپ نے کارڈ کی حفاظت نہ کی اور کوئی غیر متعلقہ شخص کارڈ لے کر طالبہ سے ملاقات کرنے یا چھٹی کے موقع پر ساتھ لے جانے کے لئے آ گیا یا طالبہ نے خودگھر سے کارڈ لے کر کسی غیر متعلقہ شخص کو دیدیا اور وہ شخص کارڈ لے کر آ گیا تو ادارہ  اس صورتحال کا ذمہ دار نہ ہوگا کسی بھی ممکنہ خرابی میں تمام تر ذمہ داری والد ین ، سر پرست پر عائد ہوگی بلکہ ادارے کے قوانین کو نظر انداز کرنے اور بدنامی کا سبب بننے کی وجہ سے ادار ہ  طالبہ کے والدین پر قانونی کاروائی کرنے کا بھی مجاز ہوگا علاوہ از یں کسی بھی مشکوک صورتحال میں بوقت ملاقات طالبہ کے سرپرستوں کے متعلق تحقیقی کاروائی کرنا ادارے کا حق ہوگا اور سر پرست بر امحسوس کرنے کی بجائے اس معاملے میں عملے کو مطمئن کر یں گے ۔

جاری کر دو کارڈ انتہائی محفوظ رکھیں ، کارڈ گم ہو جانے کی صورت میں فورا دفتر کو اطلاع کر یں تا ک قبل از وقت ہی خطرات کا سد باب کیا جائے ۔

انتہائی ایمر جنسی یا ٹریجڈی کی صورت میں ادارے میں رجسٹرڈ کارڈ ہولڈر محرم اشخاص کے علاوہ کوئی اور محرم شخص یا قریبی رشتہ دار خاتون ، طالبہ کو لیجانے پر مجبور ہوتو وہ محرم کے نام جاری شدہ کارڈ کے ساتھ اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور کارڈ ہولڈ رمحرم کا تحریری اجازت نامہ ساتھ لے کر آئے یا کسی معتبر طریقے سے اجازت کا ثبوت پیش کیا جائے ۔ ورنہ کسی بھی صورت میں طالبہ کوبھیجانہ جائے گا۔ بعض اوقات پر یشانی کے وقت کی ہوئی کوتاہی دیگر کئی پریشانیوں کا پیش خیمہ بن جاتی ہے لہذا  ان تمام قوانین کو اپنے لئے رحمت سمجھیں اور جذباتی ہونے سے گریز کر یں۔

کسی طالبہ کے تعلقات یا کردار پہلے سے مشکوک ہوں اور والدین اسر پرست سب کچھ جانتے ہو ئے اسے ہاسٹل میں چھوڑ جائیں تو ادارہ  اس کے افعال وکردار کا قطعا ذمہ دار نہ ہوگا ۔

ایک ہی خاندان یا علاقے سے 3 سے زیادہ طالبات اگرادار ہ ہذا میں داخل ہوں تو تمام طالبات کے سرپرستوں کے متفقہ فیصلے اور رضا مندی سے کوئی ایک سرپرست ( بزرگ شخص )  یا خاتون سرپرست سب طالبات کو چھٹی کے موقع پر ساتھ لے جاسکتی ہے ۔ اس کے لئے ہر طالبہ کے سر پرست کو ایک الگ اجازت فارم پُر کر کے دفتر میں  جمع  کرانا ہوگا ( یہ فارم بھی دفتر سے ملے گا )

Ⓡ MJSRG © 2022 - All rights reserved. Develop by Laiba Shafi