• مین اُدووال روڈ، اُدووال کلاں، گجرات، پنجاب، پاکستان
  • پیر تا ہفتہ 8:00 - 5:00
ہمیں فالو کریں:

قواعد و ضوابط

قواعد و ضوابط کسی بھی ادارے  یا معاشرے کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنی عبادات اور معاملاتِ دینیہ اور دنیویہ کی طرف  غور کریں تو ہر ہر شئے میں اللہ کریم نے شاندار  ڈسپلن قائم کر رکھا ہے۔تاکہ ہم اپنے ہر لمحے کو  ڈسپلن کے ذریعے نہ صرف کامیاب بلکہ کمال ِحسن تک لے جائیں ان میں سے    بعض قواعد و ضوابط کی پابندی ریگولر (مقامی) طالبات پر لازم ہوگی، تاہم خصوصی قواعد و ضوابط ہاسٹل کی طالبات کے لئے ہوں گے۔
ابتدائی زمانہ تعلیم میں طالبات کی اخلاقی لغزشوں اور دیگر کوتاہیوں سے صرفِ نظرکرتے ہوئے ان کی صحیح شرعی تربیت ، انتہائی شفقت اور تحمل سے  کی جاتی ہے۔ جس کے لیےکم از کم چھ ماہ کا عرصہ دیا جا تا ہے ، اس کے بعد اگر کوئی  طالبہ غیر اخلاقی اور غیر شرعی عادات کو نہ چھوڑے  تو یہ قابلِ اخراج ہو سکتی ہے۔
ہر جمعرات اور جمعۃ المبارک کلاسز کے بعد سے رات 09:00  بجے  تک موبائل ، فون  پر سر پرستوں سے رابطہ کرنے کی اجازت ہوگی ۔ ادارہ ، رابطہ کر نے والے اشخاص کی انکوائری کرنے کا مجاز ہوگا تا کہ غیر متعلقہ شخص طالبات سے رابطہ کرنے میں کا میاب نہ ہو سکے ۔ اس معاملے میں سر پرستوں کے بھر پور تعاون کی ادارے کو ضرورت رہے گی ۔ تدریسی اوقات میں فون سننے کی سہولت نہ ہوگی ۔

جامعہ کے تمام اسا تذ و منتظمات ، گر وپ انچارج وغیرہ کے ساتھ حسب مراتب پیش آنا اورلڑائی جھگڑوں سے گر یز کر نا ضروری ہوگا۔
ہا سٹل میں اقامت پذیر طالبات کو غیر ا قامتی ( ڈیز کالر)  طالبات کے ذریعے خطوط  بھیجنے ، گھر والوں کو پیغام پہنچانے یا فون کروانے اور کوئی سامان بازار سے منگوانے کی قطعا اجازت نہ ہوگی ۔ تمام ذمہ داریاں ادرے میں موجود متعلقہ انچارج کی ہیں کہ و ہ  طالبہ کی ضرورت کی ہر چیز اس کے طلب کرنے پر مہیا کرے۔
جامعہ کے احاطے میں اور جامعہ کی تقریبات کے دوران موبائل فون اور کیمروں کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔
جامعہ کی کلاسز میں وقت کا پابند ہونا ضروری ہے۔ اگر کوئی طالبہ چھٹیوں کو چھوڑ کر 40 دن تک مسلسل  مناسب اجازت کے بغیر کلاسز سے غیر حاضر رہتی ہے تو اسے جامعہ  سے خارج کر دیا جائے گا ، جب تک کہ پرنسپل کے اطمینان کے لیے غیر حاضری کی وجہ بیان نہ کی جائے۔ اس صورت میں، طالبہ کو    دوبارہ ایڈمیشن فیس اور جامعہ کے واجبات کی ادائیگی پر 15 دنوں کے اندر (جامعہ  سے اس کا نام خارج ہو جانے کے بعد) دوبارہ داخل کیا جا سکتا ہے۔
کسی بھی طالبہ کو   اُستازہ کی اجازت کے بغیر یا کلاس ختم ہونے تک کلاس چھوڑنے کی اجازت نہ ہو گی۔
کلاس میں دیر سے آنے والی طالبات کو غیر حاضر قرار دیا جا سکتا ہے۔
دوران تعلیم طالبہ کسی سیاسی تحریک یا خارجی جماعت کی رکنیت اختیار نہیں کرے گی ۔ تا کہ ماحول میں گروپ بندی نہ ہو ۔ بلکہ ہمدردی ،ایثار، مساوات اور اپنائیت کا ماحول قائم رہے ۔
با ہمی ادب واحترام ، پیار ومحبت  مساوات اور ہمدردی کا خیال رکھنا ضروری ہوگا تا کہ روز بروز دینی تربیت پروان چڑھتی رہے  شخصیات  نکھرتی رہیں ، ایک پا کیزہ پر خلوص اور پرسکون معا شرہ  تکمیل د یا جا سکے۔
ازخودکوئی طالبہ رسالہ جریدہ میگزین یاڈائجسٹ خرید کرنہیں لاۓ گی ۔ بلکہ ادارہ خود ہی اخبار اور مفید رسائل و جرائد نیز لائبریری میں معیاری کتب فراہم کرے گا۔
مرکز اور برانچز کی طالبات کے مابین نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے سہ ماہی اور ششماہی مباحثوں اور مقابلوں کا اہتمام ہوگا ۔ اعلی کارکردگی پر انعامات سے بھی نوازا جاۓ گا ۔ جبکہ صرف مرکز کی طالبات میں مختلف کلاسز کے مابین ہر جمعۃ المبارک کوایسے پروگرامز’تجلیات نور‘ اور ہر جمعرات بعد نماز عشاء’ بزم ارتقا‘ کے نام سے منعقد ہوں گے ۔ جن کا مقصد بھی طالبات میں جذ بہ پیدا کرنا اوران کی ذہنی اور فکری ،خوا بید و صلاحیتوں کو اجاگر کر نا ہو گا.
بیماری کی صورت میں طالبات کے لئے اچھے اور مستند ڈاکٹر ز اور لیڈی ڈاکٹر ز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں ۔ مستحق طالبات کے  لیے اخراجات بھی حتی الا مکان ادارہ برداشت کرتا ہے ۔ با قاعدہ ٹریٹ منٹ (TREATMENT )اور ممکنہ کیئر (CARE) کے باوجودبھی خدانخواستہ طالبہ مستیاب نہ ہوتو پھرسر پرست کو مطلع کیا جا تا ہے ۔
قیام و طعام سے متعلق جزل سامان ادارہ ہی مہیا کرے گا البتہ ذاتی ضرورت کا سامان طالبہ خود ساتھ لائیگی۔ مثلا موسم کے مطابق 2 عددبیڈ شیٹ، ایک عدد میٹریس ،  ایک   عدد سر ہانہ موسم کے مطابق اوڑھنے کے لئے کمبل ،رضائی اور چادر وغیرہ ۔ ان تمام چیزوں  پر طالبہ کا   نام  یا رولنمبر   کڑھائی یا مارکرر سے لکھا ہونا چاہیے، نیزایک  عدد وضو کے لئے چپل ایک عدد، کپڑوں کی دھلائی کے لئے صابن سرف وغیر ہ اورکنگھی ، تیل ،تولیہ کا انتظام ۔
کھانا   پکانا ،صفائی کرنا ،صفائی کا خاص خیال رکھنا اور دیگر جن کاموں پر طالبات کی ڈیوٹیز ہوں گی انہیں اس انداز میں سرانجام دیناضروری ہوگا ان ڈیوٹیز کا مطلب طالبات پر بوجھ ڈالنا یا ان سے کام لینا نہیں ، بلکہ گرہستی سکھانا اور اپنے بنیادی منصب سے منسلک رکھنا ہے تا کہ یہ بچیاں مستقبل کی کامیاب اور سلیقہ شعار عورت بن سکیں ۔ گاہے بگا ہے خانہ داری سکھائی بھی جاۓ گی اور پھر مختلف گروپز  میں خانہ داری کا مقابلہ بھی ہوگا۔
بہن بھائیوں ، دوستوں اور دیگر اہل خانہ میں سے کسی کی تصویر ادارے میں لا نا بے مقصد ہو گا ۔ لہذ ااس سے گر یز کر ناضروری ہوگا چیکنگ کی صورت میں ایسی تمام فضول اشیاء  ضائع کردی جاتی ہیں ۔
قیمتی جیولری کے بھی ضائع ہو جانے پر چونکہ والدین کونقصان پہنچتا ہے لہذ اادارے میں لانے سے اجتناب ضروری ہوگا۔ اسی طرح فیشن اور میک اپ میں استعمال ہونے والی مشتبہ اور نا جائز چیزیں بھی ہمراہ لا نا درست نہ ہو گا ۔
نظام الاوقات اور دیگر رولز کی پابندی ہر طالبہ پہ اس لیے لازم ہو گی کہ  ہر شعبہ میں اس کی کارکردگی  نکھر کر سامنے آ سکے اور وہ ایک اچھی طالبہ کی حیثیت  سے متعا رف ہو۔
ہروقت صاف ستھرالباس پہننا اورزیادہ سے زیادہ    با وضو رہنا تعلیم  کے آسان ہو نے میں مد ود یتا ہے لہذا اس کی پابندی ضروری ہوگی۔
اگر کوئی طالبہ  دو ماہ تک جامعہ کے واجبات جمع کرانے میں کوتاہی کرے گی  تو   اسے  بھاری جرمانہ دینا  ہو گا۔     تین ماہ تک دیر کرنے پر نام خارج کر دیا جا ےگا۔
تمام طا لبات کو جامعہ کے قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور رہنما ئی خطوط پر عمل کرنا چاہیے۔ ان اُصولوں، ضابطوں اور پالیسیوں کی خلاف ورزی   پر تادیبی، انتظامی اور قانونی کارروائی کے تابع ہو گیں۔
اس ادارے کو اپنی صوابدید میں جامعہ کے کسی اصول، ضابطے، پالیسیوں، یا رہنمائی خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے نادہندہ طالبات کے خلاف کوئی بھی تادیبی، انتظامی اور قانونی کارروائی کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ اس طرح کی کارروائی میں بورڈ/یونیورسٹی کے امتحانی داخلہ فارموں کا اخراج، معطلی، روکنا، امتحانی رول نمبر کا اجراء شامل ہوسکتا ہے، لیکن ان تک محدود نہیں ہوگا۔ بورڈ/یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ امتحانی نتیجہ کارڈ،   رول نمبر   سلپس کا  روکنا، خاص طور پر درج ذیل میں سے کسی کی وجہ سےبھی ہو سکتا ہے۔  کثرتِ غیر حاضری
جامعہ کے واجبات کی عدم ادائیگی کا مجموعی تعلیمی ریکارڈ  کا خراب ہونا۔
ناقص مجموعی تعلیمی ریکارڈ۔
جامعہ کے امتحانات میں فیل ہونا۔
بدتمیزی  یا کو  ئی غیر   قانونی  کام
کوئی دوسری وجہ جو خاص طور پر یہاں ذکر نہیں کی گئی ہے۔
حاضری ، تعلیم  ، گفتگو ، لباس ، اخلاق و عادات میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی طالبات کو سالانہ پروگرام میں انعام بھی پیش  کیا جائے گا۔ اور  بیسٹ سٹودنٹ    ایوارڈ  بھی دیا جائے گا۔

Ⓡ MJSRG © 2022 - All rights reserved. Develop by Laiba Shafi