- داخلہ: جاری ہے
- رابطہ: 923338424466+
- میل:mjsrg786@gmail.com
کیا حسنِ قرآنی ہے دنیا کو بتا دیں گے
ہم نغمہ ء قرآنی دنیا کو سنا دیں گے
ہر فرد کو اسکا ہم دیوانہ بنا دیں گے
ہرقلب میں چاہت کی اک آگ لگا دیں گے
یہ شمع ہدایت ہے یہ نورِ ہدایت ہے
ہرطالب قرآن کو پروانہ بنا دیں گے
جو دور ہیں قرآن سے محرومِ تمنا ہے
قرآن سنا کے ہم نزدیک بلا لیں گے
قرآن عجائب کا بے مثل خزانہ ہے
تاثیر کی اک جھلک دنیا کو دکھا دیں گے
شبہات کے نقشوں کو ہر دل سے مٹا دیں گے
قرآن کی صداقت پر دنیا کو جھکا دیں گے
ہم نغمہ ء قرآنی دنیا کو سنا دیں گے
ہر فرد کو اسکا ہم دیوانہ بنا دیں گے
ہرقلب میں چاہت کی اک آگ لگا دیں گے
ہرطالب قرآن کو پروانہ بنا دیں گے
آن لائن قرآن کلاسز، قرآن سیکھنے اور سکھانے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ علم کی تشنگی رکھنے والے اور اس سے محروم خواتین اسلام کیلے آن لائن اور فزیکل قرآن کلاسزکا اہتمام کیا جاتا ہے۔جس میں ناظرہ قرآن ،فہم القرآن، تفسیر قرآن، اور تجوید القرآن شامل ہے۔ ۔تعلیمی نظام میں پرائمری یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی طالبات اور خواتین کے لیے آن لائن اور فزیکل قرآن کلاسز تعلیمی نظام کو عروج دینے میں بے مثل ہے۔
ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
پرائمری پاس یا اس سے زیادہ تعلیم رکھنے والی وہ بچیاں اور خواتین جو مکمل درسِ نظامی پڑھنے کی اہلیت یا ٹائم نہیں رکھتیں ان کیلئے اس تعلیم کاس اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ فِقہ کی ابتدائی اور ضروری مسائل پر مشتمل کوئی کتاب بھی شاملِ نصاب کی جا تی ہے۔ عموماً سال سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ کلاس مکمل کرادی جا تی ہے۔۔۔۔۔ اختتام پر ادارہ اپنی سند جاری کرتا ہے۔
تجوید و قرأت
قرآن و حدیث میں تجوید کی جو اہمیت اور فضیلت ہے وہ اہل علم و دانش سے مخفی نہیں اس کے باوجود دورِ حاضر میں اس علم سے واقفیت و شغف کا جس قدر فُقدان ہے اس کے پیش نظر الحمدللہ ادارہ ہر شعبہ ءتعلیم میں تجوید و قرأ ت پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ تاہم خصوصی مہارت کا شوق رکھنے والی طالبات کیلئے باقاعدہ یہ شعبہ قائم کر دیا گیا ہے۔ تاکہ یہ رحجان بھی ترقی کر سکے اور عربی زبان کو درست کرنے اور سیکھنے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنے کے مواقع مہیا ہو سکیں، یہ بہت بڑیtragedy ہے کہ آج ہمارے بچوں کو ہی نہیں، بڑوں کو اور بڑوں سے بڑو ں یعنی حکومت کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو بھی عربی درست پڑھنا نہیں آتی۔ جبکہ عربی کو عربی لب و لہجہ میں پڑھنا واجب ہے۔ ورنہ، نہ تو معانی صحیح حاصل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی نماز جیسی اہم ترین عبادت درجہ ءقبولیت کو پہنچ سکتی ہے۔
Ⓡ MJSRG © 2022 - All rights reserved. Develop by Laiba Shafi