- داخلہ: جاری ہے
- رابطہ: 923338424466+
- میل:mjsrg786@gmail.com
ناظرہ قرآن کریم
اس شعبے میں مقا می بچیاں اور اگر بڑی عمر کی خواتین بھی چاہیں تو۔۔۔۔۔ بعد نمارظہرسے بعد نماز عصر تک تعلیم حاصل کر تی ہیں۔ جنہیں ناظرہ قرآن کریم مع تجوید پڑھایا جا تا ہے۔ علاوہ ازیں بچیوں کی عمر کے مطابق ضروری ابتدائی مسائل، روز مرّہ کے امور سے متعلق ماثور ہ دعائیں بھی یادکرائی جا تی ہیں۔
تجویدو قراء ت
قرآن و حدیث میں تجوید کی جو اہمیت اور فصیلت ہے وہ اہل علم و دانش سے مخفی نہیں اس کے باوجود دورِ حاضر میں اس علم سے واقفیت و شغف کا جس قدر فُقدان ہے اس کے پیش نظر الحمدللہ ادارہ ہر شعبہ ءتعلیم میں تجوید و قرأ ت پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ تاہم خصوصی مہارت کا شوق رکھنے والی طالبات کیلئے باقاعدہ یہ شعبہ قائم کر دیا گیا ہے۔ تاکہ یہ رحجان بھی ترقی کر سکے اور عربی زبان کو درست کرنے اور سیکھنے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنے کا مواقع مہیا ہو سکیں، یہ بہت بڑیtragedy ہے کہ آج ہمارے بچوں کو ہی نہیں، بڑوں کو اور بڑوں سے بڑو ں یعنی حکومت کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو بھی عربی درست پڑھنا نہیں آتی۔ جبکہ عربی کو عربی لب و لہجہ میں پڑھنا واجب ہے۔ ورنہ، نہ تو معانی صحیح حاصل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی نماز جیسی اہم اترین عبادت درجہ ئ قبولیت کو پہنچ سکتی ہے۔
ترجمہ تفسیر
پرائمری پاس یا اس سے زیادہ تعلیم رکھنے والی وہ بچیاں اور خواتین جو مکمل درسِ نظامی پڑھنے کی اہلیت یا ٹائم نہیں رکھتیں ان کیلئے اس تعلیم کاس اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ فِقہ کی ابتدائی اور ضروری مسائل پر مشتمل کوئی کتاب بھی شاملِ نصاب کی جا تی ہے۔ اکثر سال سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ کلاس مکمل کرادی جا تی ہے۔۔۔۔۔ اختتام پر ادارہ اپنی سند جاری کرتا ہے۔
تربیتی نماز کورس
نماز دین کا ستون ہے ۔۔ جیسے ایک عمارت کی مضبوطی صرف اس کے طاقتور ستونوں کی بنیاد پر ہوتی ہے اسی طرح دین بھی تب ہی پاورفل ہوتا جب اس کا ستون (نماز) پاورفل ہو چونکہ بچیوں کا اچھا مستقبل بننے سے ہی ایک اچھا معاشرہ تکمیل پاتا ہے اس لیے یہ نماز کورس بچیوں کی تربیت اور بچیوں کے ذوق و شوق کو پختگی و تکمیل دینے کے لیے کروایا جاتا ہے۔ تاکہ ایک ایسا اسلامی معاشرہ قائم ہو جس سے اسلام کی بنیادوں کو تقویت پہنچے۔ اس 21روزہ نماز کورس میں تمام چھوٹی بڑی عمر کی بچیاں حصہ لے سکتی ہیں,
تعمیل دین، 40 روزہ کورس
40روزہ تعمیل ِ دین کورس یہ اپنی نوعیت کا بہت خوبصورت، منفرد اور خواتین اسلام کے لیے انتہایئ اہم اور فائدہ بخش سلسلہ ء تعلیم ہے۔اس سلسلہ ء تعلیم نے نہایت مختصر ہونے کے باوجود نوجوان بچیوں اور شادی شدہ خواتین کی زندگیوں میں حیرت انگیز انقلاب پیدا کیا ہے۔ یہ کورس موسم گرما کی چھٹیوں میں جون، جولائی اور اگست کے مہینے میں ہو تا ہے۔۔۔۔۔۔ بالخصوص جب سکولز اور کالجز میں سالانہ تعطیلات ہوتی ہیں۔ طالبات، معلمات، لیکچررز اور دیگر شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والی ہر عمر کی خواتین کی کثیر تعداد ہر سال دور دراز اور قرب و جوار کے علاقوں سے شرکت کرتی ہے خواتین کو ان چالیس دنوں میں قواعدِ تجوید کے ساتھ قرآن شریف پڑھنا، خواتین کے متعلق تمام فقہی مسائل کی تعلیم، نماز کے تلفظ اور نماز کی ادائیگی کا تفصیلی طریقہ، عقائد کی درستگی، میت کے غسل و کفن، اولاد کی پرورش کے شرعی ضابطے، شوہر اور والدین کے حقوق وغیرہ کے متعلق لیکچرزدیے جاتے ہیں۔ نیز بالخصوص آقا علیہ السلام کے فرمان ِ عالیشان کے مطابق سورۃ النوراور دیگر چند سورتوں کا ترجمہ مع تفسیر پڑھایا جاتا ہے۔
کمپیوٹر کورس
دورِجدید کے ذوق، تقاضوں اور ضروریات کے مطابق جامعہ نے کمپیوٹر شارٹ کورسز کا اجراء بھی کردیا ہے۔ اقامتی اور غیر اقامتی، اسی طرح جامعہ سے متعلق اور غیر متعلق تمام بچیوں کیلئے یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔ جس کی تکمیل پر ڈپلومہ بھی دیا جا تا ہے۔ جبکہ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ جامعہ ہذا کا شعبہ کوئی بھی ہو،تعلیم دینی ہو یا دنیوی، پاکیزہ اورباشرع ماحول کی انفرادیت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔
عربی اور انگلش لینگویج کورس
یہ کورس بھی عربی زبان سے خاص تعلق اور محبت پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں چاہیے کہ قرآن کریم عربی زبان میں نازل ہوا۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی زبان عربی ہے۔ حتیٰ کہ جنت مین بسنے والوں کی زبان بھی عربی ہو گی،۔ زیادہ نہیں تو جس قدر فکر ہمیں اردو اور انگلش سیکھنے کی ہوتی ہے، اگر اتنی ہی عربی سیکھنے کی ہو جائے تو بات بن سکتی ہے۔ علومِ دینیہ کونیز قرآن کو سمجھنا نہایت سھل ہو جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور انگلش اس لیے ضروری ہے کہ کسی زبان کو سیکھنے سے اسلام نے منع تو کیا نہیں اور نہ ہی موجودہ تعلیمی تقاضوں کے پیش نظر طالبات کو ان علوم سے بے بہرہ رہنا چاہیے اورچونکہ ادارے کے اغراض و مقاصد بھی عصری علوم او ر اسلامی علوم کی درسگاہوں کی طالبات میں ہم آہنگی کی کوشش کو ترجیح دی گئی ہے کہ ایسے علوم و فنون کو تعلیم میں شامل کرلیا جائے۔اسلامی تعلیمات کے مطابق اس جامعہ میں لڑکیوں کے انداز کو نکھارنے کے لیے سلائی اور کڑھائی بھی باقاعدگی سے سکھائی جاتی ہے
سلائی کورس
اسلامی تعلیمات کے مطابق بچیوں کی سلیقہ شعاری کو حسن تکمیل دینے کے لیے جامعہ ہذا میں سلاءی کڑھائی سکھانے کا بھی باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔
کھانا د اری کورس
روز مرہ کاکھانا پکانے کے علاوہ دور ِ جدید کے تقاضوں اور ذوق کے مطابق طالبات کو باقاعدہ کوکنگ کورس بھی کروایا جاتاہے۔جس کے لئے سال میں کم از کم دو مرتبہ اہتمام بھی ہوتا ہے۔ تکمیل ِ کورس پر باقاعدہ سند جاری کی جاتی ہے۔
Ⓡ MJSRG © 2022 - All rights reserved. Develop by Laiba Shafi