• مین اُدووال روڈ، اُدووال کلاں، گجرات، پنجاب، پاکستان
  • پیر تا ہفتہ 8:00 - 5:00
ہمیں فالو کریں:

آل پاکستان میلاد النبی  کانفرنس  (برائے خواتین)

09Oct
  • 0

    days

  • 0

    hours

  • 0

    minutes

  • 0

    seconds

  • مین ادھووال روڈ،کلاں، گجرات

آمدِ ختم المرسلینﷺ 12 ربیع الاول    کی  صبح بہاراں   10 بجے سے  سہ پہر 4 بجے تک جشنِ اعظم  منایا جاتا ہے۔ جس میں دنیا کے طول و عرض سے    خواتین قافلوں کی شکل میں جوق در جوق  شامل ہوتی ہیں۔  جامعاتِ سیفیہ رحمانیہ اور دیگر مدارسِ  دینیہ سے  معزز  مبلغات کے خطابات دلپذیر  شامل ہوتے ہیں۔  بہت سے اعلیٰ و مُدبّراسلامک سکالرز  تشریف لاتے ہیں۔  اسی  کانفرنس میں  تقسیم ِ اسناد کی شاندار تقریب منعقد کی جاتی ہیں ۔   اور سب سے بڑی بات اس محفل پاک میں تقسیم ہونے والا لنگر شریف نورانیت، روحانیت، اور ہر قسم کی برکتوں وسعتوں سے بھرپور ہوتاہے۔ کیونکہ اس لنگر پاک کے چاولوں کے ایک ایک دانے پر دُرودِ پاک پڑھا ہوتا ہے۔طالبات کا درودِ  پاک    پڑھنے کا  یہ   سلسلہ ماہِ سفر سے ہی شروع   ہو جاتاہے۔ اسی طرح ربیع الاول کے گیارہ دن  بعد نمازِ مغرب محفل مصطفیٰ سجائی جاتی ہے۔ جس میں جامعہ ہذا کے قریبی لوگ شرکت کرتے ہیں۔    

اسکے علاوہ آل پاکستان بشمول آزاد کشمیر سلسلئہ نزولِ رحمت یعنی محافل میلا دالنبی کا انعقادہوتا ہے۔ جو کہ جامعہ ہذا کے تبلیغی نیٹ ورک کی جان، تمام تر محافل کی شان، تمام مومنین و مومنات کی پہچان ، یہ عظیم الشان سلسلہ  ملک کے طول وعرض میں معمولی دیہات سے غیر معمولی شہر تک پھیلا ہوا سلسلۂ محافل میلا د ہے ۔ مختلف اوقات میں ہونے والے دروس اور محافل کے علاوہ ہر سال 3 سے 4 ماہ تک جاری رہتا ہے، جن میں مرکزی بیان اور صدارت شیخۃ الحدیث استاذ الاساتذہ  محترمہ  سیدہ تسنیم ہاشمی سیفی صاحبہ کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ لا تعدادوہ محافل بھی تبلیغی نیٹ ورک میں شامل ہوتی ہیں ۔ جن میں ادارہ ہذا کی معلمات شرکت کرتی ہیں ۔۔۔۔۔ اس طرح یہ سلسلہ رنگ ونور بھی بے مثال ،لاثانی اور منفرد ہوتا ہے جو مصداق ہوتا ہے ۔

آقا تیری محفل کا ہر رنگ جدا گانہ

 اس پورے نیٹ ورک میں جو بات تسلسل سے شریک محفل  لوگوں کو حیران کرتی ہے، وہ نورانیت وروحانیت کا جدا گانہ رنگ ہوتا ہے۔ جو ایک خاص فیض قدس ہے، جو خاص نسبت سے اس سلسلہ کو حاصل ہے وہ روحانیت ،تصوف ، باطن کا وہ فیض جو حضرت اخندزادہ مبارک علیہ الرحمۃ کے سینہ مبارکہ اور نگاہ اقدس سے نصیب ہوا ہے ۔ آپ کا ہر غلام خواہ مرد ہو یا عورت آپ کے فیض کا امین ہر مقام پر جدا ہی  ہوتا ہے۔  جس کی وجہ  سے دیگر افراد پر بھی انوار کا نزول ہوتا ہے اور رنگِ محفل بدل جاتا ہے۔ اس صدی کی عظیم الشان محفل میلاد جو جامعہ ہذا میں منعقد ہوتی ہے۔ قیادت ، سیادت، ارادت، شرکت، ضیافت، سب خواتین کے ہاتھوں سرانجام پاتا جبکہ بظاہر آل پاکستان 10 سے 12 ہزار خواتین پر مشتمل اس محفل کے انتظام وانصرام کو دیکھا جائے تو خواتین سے کرنا انتہائی مشکل نظر آتا ہے ۔ مگر سیدہ خاتون جنت کی نظر ، آپ کے ظلِّ حمایت کے نیچے سب آسان ہو جا تا ہے ۔

Location

Event Booking Form:

Bookings are closed for this event.

Ⓡ MJSRG © 2022 - All rights reserved. Develop by Laiba Shafi